کراچی (نیوز رپورٹر+ نیٹ نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔ جہاں 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر37 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ پی ایس ایکس بینچ مارک100 انڈیکس اس کمی کے بعد40 ہزار927 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 567 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 32 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن5 ارب روپے کم ہو کر6 ہزار722 ارب روپے ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کی قدر 7پیسے کے اضافے کے بعد 239.71 روپے ہوگئی ہے۔ کاروباری دورانیے میں انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 سے 18پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربنک ریٹ 7پیسے کے اضافے سے 239.71 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50پیسے کی کمی سے 244.90 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن، بنکوں کی سخت مانیٹرنگ‘ عالمی بنک‘ ایشیائی ترقیاتی بنک اور ایشیا انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کی جانب سے پاکستان کو 2ارب ڈالر کے فلڈ ریلیف فنڈز جاری کرنے کی اطلاعات کے باعث جمعرات کو انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان انتہائی محدود رہی۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا 400 روپے تولہ سستا ہو گیا۔
ڈالر 7 پیسے مہنگا‘ سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان‘ سونا تولہ 400 روپے سستا
Sep 23, 2022