گوتریس کے دورہ میں پروٹوکول کی خلاف ورزی‘ وزارت خارجہ سندھ پولیس پر برہم

اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیر گوتریس کے دورہ پاکستان کے دوران پروٹوکول کی خلاف ورزیوں پر سندھ پولیس کے سپیشل یونٹ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ میں کہا ہے کہ سپیشل سکیورٹی یونٹ افسر زبردستی سیکرٹری جنرل کے کمرے میں داخل ہوئے، تحائف دینے کی تصاویر بنوائیں۔ سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے مہمانوں کے کمروں کے قریب ڈیوٹی نہیں دی۔ وزارت خارجہ کی جانب سے خط موصول ہونے کے بعد چیف سیکرٹری سندھ نے آئی جی سندھ اور سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری نے خط میں لکھا ہے کہ ایس ایس یو اور سپیشل برانچ سے متعلق وزارت خارجہ کے تحفظات پر رپورٹ بنائی جائے، صورتحال سے متعلق ابتدائی تحقیقات کر کے معلومات فراہم کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...