نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشت گردی کا الزام لگا کر پاپولر فرنٹ آف انڈیا تنظیم سے تعلق رکھنے والے 100 مسلمانوں کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے بھارت کی 10 ریاستوں میں کریک ڈائون کرتے ہوئے پی ایف آئی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ رپورٹس میں جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف مائل کرنے کی کوشش ہو رہی تھی جس کے باعث گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ این آئی اے نے بنگلور اور کرناٹک کے 10 مقامات پر چھاپے مارے جن میں پی ایف آئی کے ریاستی صدر نذیر پاشا کا گھر بھی شامل تھا۔ دوسری جانب پی ایف آئی کے ترجمان نے چھاپوں کے ردعمل میں جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم اس فاشسٹ حکومت کی اس مہم کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہیں جو اختلاف رائے رکھنے والوں کی آوازیں دبانے کیلئے ہے۔
مودی سرکار انتقام میںاندھی ، دہشگردی کا الزام لگا کر 100 مسلمان گرفتار کرلئے
Sep 23, 2022