چین نے اروناچل پردیش کو اپنا حصہ دکھا دیا‘ بھارت بھیگی بلی‘ چپ سادھ لی

سمر قند (نیٹ نیوز) اروناچل پردیش کو اپنا حصہ ظاہر کرنے پر مودی کی چین کے سامنے ایک نہ چل پائی۔ بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ چین نے نقشہ میں اورناچل پردیش کو اپنا حصہ دکھا دیا۔ ذرائع کے مطابق  اپنے ملک کی اقلیتوں کے حقوق سلب کرنے والے اور خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینے والے مودی نے چین کے سامنے چپ سادھ لی۔ شمالی سرحد سے بھارتی فوج کی پسپائی  کے بعد چین کی طرف سے جاری کیا گیا خطے کے نقشہ پر پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ چین کی طرف سے جاری کئے گئے نقشے میں اروناچل پردیش کو بھارت کے بجائے چین کا حصہ دکھایا گیا۔ مودی سرکار اجلاس اور اس کے بعد جاری کئے گئے نقشے پر ایک لفظ نہ بول پائی۔

ای پیپر دی نیشن