کراچی ( نیوز رپورٹر)محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز کراچی میں دھوپ چھائوں کے مابین آنکھ مچولی ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔آئندہ 3 روزتک کراچی کا درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔شہرِ قائد میں اس دوران جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔
کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
Sep 23, 2022