قائمہ کمیٹی صحت کے ارکان پیناڈول کی قلت کیخلاف پھٹ پڑے

 اسلام آباد(خبرنگار) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت میں  ارکان ملک میں پیناڈول کی قلت کے خلاف پھٹ پڑے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پیناڈول فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا جس پر کمیٹی نے حکومت کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو پیراسٹامول کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی  جبکہ ڈریپ حکام نے کمیٹی کو بتایا پیراسٹامول اس وقت میسر ہے، قیمت کامسئلہ تھا  اس پر بحران پیدا ہوا،  بڑی جلدی یہ مسئلہ حل ہو جائے گا، سپیشل سیکرٹری صحت نے کمیٹی میں انکشاف کیا پاکستان میں اس وقت 9 لاکھ نرسوں کی کمی ہے۔، رمیش لال نے کہا پیناڈول نہیں ہے ،  لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی اور  دادو  میں لوگ ایک پیناڈول کے لئے ترس رہے ہیں،لوگوں تک پیناڈول پہنچائی جائے،زہرا ودود فاطمی نے کہا پیراسٹامول نہیںمل رہی ہے،مجھے دیدیں تین مریض میر ے گھر میں  ہیں ۔ شازیہ ثوبیہ نے کہا سیلاب والے علاقوں میں پیراسٹامول میسر ہونی چاہئے،چیئرمین کمیٹی نے کہا سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں پیراسٹامول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈریپ حکام نے کمیٹی کو بتایا پیراسٹامول اس وقت میسر ہے، قیمت کا مسئلہ تھا اس پر بحران پیدا ہوا، پی ایم کے ساتھ بھی زوم پر میٹنگ ہوئی ،  بڑی جلدی یہ مسئلہ حل ہو جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن