راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے+وقائع نگار) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مزید دو کروڑ لوگ خط غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں پٹرول پر روزانہ دو ارب غریب کی جیب سے خزانے میں جا رہا ہے پہلے خزانے پر ڈاکہ مارتے تھے اب غریب کی جیب پر ڈاکہ مار رہے ہیں لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے فرانس سے بغل گیر ہونا اور اسرائیل میں وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے 72 میں سے 22 وزراء بے محکمہ ہیں اس پر ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی ہے غریب کو آٹا نہیں مل رہا یہ امریکہ کے سیون سٹار ہو ٹلوں میں سیر سپاٹے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مصنوعی اقتدار کو بچانے کیلئے اپنی عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے دنیا باتیں کر رہی ہے امداد نہیں دے رہی بند گلی میں جانا ہے یا الیکشن کرانا ہے فیصلہ جلد ہو جائے گا۔
شیخ رشید
مزید دو کروڑ لوگ خط غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں،شیخ رشید
Sep 23, 2022