الیکشن کمشن نے اسحاق ڈار کی نادہندگی پرحتمی دلائل  کیلئے 3 اکتوبر کی   تاریخ مقررکردی

 اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) الیکشن کمیشن نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نادہندگی پر حتمی دلائل کے لیے 3 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔
تاہم ان کے وکیل سلمان بٹ نے دلائل کے لیے کیس بحال کرنے کی استدعا کی۔ سلمان بٹ نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے دلائل نہیں دے سکا۔ نادہندگی پر اسحاق ڈار کو نااہل کرنے کی درخواست پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے حتمی دلائل کیلئے 3 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
اسحاق ڈار کیس

ای پیپر دی نیشن