صوفی بزرگ وارث شاہ کا 224 واں عرس آج شروع ہو گا‘ کل مقامی تعطیل

Sep 23, 2022

شیخوپورہ/ جنڈیالہ شیر خان‘ لاہور (نامہ نگارخصوصی+ نامہ نگار+ سپیشل رپورٹر) پنجابی ادب کے شکسپئیر اور معروف قصہ ہیر رانجھا کے خالق عظیم صوفی بزرگ حضرت پیر سید وارث شاہؒ  کے 224ویں سالانہ عرس کی3 روزہ تقریبات آج شروع ہوں گی۔ ضلع بھر میں 24 ستمبر کو مقامی چھٹی ہو گی۔ پہلے روز عرس کی تقریب کا آغاز وارث شاہ کمپلیکس جنڈیالہ شیرخان میں آج جمعہ کو صبح نو بجے قرآن خوانی اور مزار کو عرقِ گلاب سے غسلِ دے کر چادر پوشی سے کیا جائے گا، جس کے لیے خصوصی طور صوبائی وزیرِ قانون چوہدری خرم شہزاد ورک، ایم پی اے خان شیر اکبر خان، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم، ڈی پی او فیصل مختار، سی او ضلع کونسل احسن عنایت سندھو اور دیگر شرکت کریں گے۔ شام 4بجے رسہ کشی و کبڈی میچ کا مقابلہ ہوگا اور وارث شاہ فائونڈیشن پنجاب کی جانب سے دیسی گھی سے تیار شکر والی چوری زائرین میں تقسیم جائے گی۔ وارث شاہ مینجمنٹ کمیٹی احسان المالک ہوں گے۔ اس موقع پرحسنین اکبر، بابا گروپ اور عالمی شہرت یافتہ ہیر گائیک خادم حسین وارثی حضرت پیر واث شاہ کا کلام پیش کریں گے۔ حضرت پیر وارث شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر کل 24 ستمبر کو شیخوپورہ میں مقامی تعطیل کے موقع پر شیخوپورہ کی تمام سول و سیشن عدالتیں بند رہیں گی۔
عرس 

مزیدخبریں