اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں نویں دو روزہ انٹرنیشل جوڈیشل کانفرنس کا آغازآج ( جمعہ ) کو ہو گاچیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔
کانفرنس میں اسلام آباد، چاروں صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز صاحبان شریک ہوں گے کانفرنس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر، اور چیف جج گلگت اپیپلیٹ بنچ بھی شامل ہوں گے کانفرنس میں مختلف سیشنز میں سپریم کورٹ کے ججز، وکلائ اور دنیا بھر سے قانونی ماہر شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں عدالت کی گزشتہ سال کی کاکردگی کا جائیزہ بھی لیا جائے گا۔
جوڈیشل کانفرنس
سپریم کورٹ میں دو روزہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کا آغازآج ہو گا
Sep 23, 2022