لیہ کے گائوں میں بجلی کی عدم فراہمی کیس  چیئرمین پی اینڈ ڈی 7 اکتوبر کو طلب

لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شان گل نے لیہ کے گائوں لالہ زار میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست پر سات اکتوبر کو چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا وفاقی حکومت نے فنڈ پنجاب حکومت کو جاری کر دئیے ہیں۔  
وکیل درخواستگزار اظہر صدیق نے کہا میری انفارمیشن کے مطابق ابھی تک وفاقی حکومت نے فنڈز جاری نہیں کئے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی اینڈ ڈی کو اسی لیے بلایا ہے۔ ڈی سی لیہ امتیاز کھچی ایک بہترین افسر ہیں۔ عدالت نے میپکو کے لیگل ایڈوائزر کو بھی طلب کر لیا ہے۔
طلب

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...