واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدرجو بائیڈن نیویارک میں ہونے والے ایک ایونٹ میں تقریر ختم کرنے کے بعد پریشان دکھائی دیئے۔ تقریر ختم کرنے کے بعد جانے کے دوران صدر پریشان ہو کر رکے اور پھر آگے بڑھنے کی کوشش کی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ پر متعدد لوگوں نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریر ختم کرنے کے بعد وہاں سے جانے کے دوران امریکی صدر پریشان ہو کر رکے اور پھر آگے بڑھنے کی کوشش کی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس دوران امریکی صدر نے کچھ کہا تاہم تالیوں کے شور میں ان کی آواز ویڈیو میں زیادہ واضح نہیں۔رپورٹس کے مطابق نیویارک میں ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کیخلاف فنڈز اکٹھے کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
امریکی صدر