تل ابیب (این این آئی ) ملک کے وسطی شہر حولون میں ایک مشتبہ فلسطینی نوجوان کے حملے میں ایک عمر رسیدہ خاتون ہلاک ہوگئیں۔یہ واقعہ وسطی اسرائیل میں پیش آیا۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک کنسٹرکشن مزدور ہے۔پولیس نے مشتبہ فلسطینی ملزم کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے اس کا نام موسی صرصور بتایا ہے جس کی عمر اٹھائیس سال بیان کی جاتی ہے۔ اسرائیلی پولیس نے حملہ آورکی تصویر بھی جاری کی ہے اور ساتھ ہی عوام سے اس کی تلاش میں مدد دینے کو کہا ہے۔اسرائیلی مقامی میڈیا کے مطابق خاتون کے سرپرشدید چوٹیں لگیں جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں۔ اسے دن دیہاڑے حملے میں ہلاک کرنے والا ملزم بہ حفاظت فرار ہوگیا۔واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کیا۔
اسرائیلی خاتون قتل