لاہور ( اسپورٹس ڈیسک ) گیانا ایمیزون واریئرز نے کیریبین پریمیئر لیگ کے 25ویں میچ میں جمیکا تلاواز کو12رنز سے شکست دے دی،یہ گیانا ایمیزون واریئرز کی لیگ میں دوسری فتح ہے۔جمیکا تلاواز کے اوپننگ بلے باز برینڈن کنگ کی سنچری رائیگاں گئی۔ 179رنز ہدف کے تعاقب میں جمیکا تلاواز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، گیانا ایمیزون واریئرز کے اوڈین سمتھ کو آل رائونڈ کارکردگی پر میچ بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پروویڈنس سٹیڈیم، گیانامیں کھیلے گئے لیگ کے 25ویں میچ میں گیانا ایمیزون واریئرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے اور اس نے جمیکا تلاواز کو میچ میں کامیابی کے لئے 179 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں گیانا کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث جمیکا تلاواز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 166 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ اس کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔