اسلام آباد،کوپن ہیگن (خبر نگار+ اے پی پی+ نیٹ نیوز) گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے دو مریض جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے عملے کا رکن، ڈنمارک کی ملکہ کرونا میں مبتلا ہو گئیں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں13 ہزار945 کرونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ جن میں سے121 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ مزید برآں کرونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق جبکہ72 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کوپن ہیگن سے اے پی پی کے مطابق ڈنمارک کی ملکہ مارگریٹھ دوم، برطانیہ ملکہ الزبتھ ثانی کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد کوویڈ 19 میں مبتلا ہو گئیں۔ 82 سالہ مارگریتھ، جو 50 سال سے تخت پر براجمان ہیں، انہوں نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے سرکاری ڈیوٹی منسوخ کر دی۔ دریں اثناءپاکستان کرکٹ ٹیم کے معاون عملے کے ایک رکن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ متاثرہ رکن کو ہوٹل میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
کرونا
کرونا : 2 افراد جاں بحق ، ڈنمارک کی کی ملکہ ، کرکٹ ٹیم کے عملے کے رکن کا ٹیسٹ مثبت
Sep 23, 2022