لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ )ایک شخص کو دوسرے شخص پر رنگ ونسل کی بنیاد پر افضل سمجھنا انسانیت کی توہین ہے۔ حضرت محمدرحمت المسلمین نہیں بلکہ رحمت العالمین بن کرآئے۔ آپ نے فرمایا کسی عربی کو عجمی پر اور کسی عجمی کو عربی پر ، کسی گورے کو کالے پر فوقیت نہیں۔ دنیا میں قیام امن کیلئے انسانیت کے فروغ ، برداشت ، تحمل اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد، سربراہ پاکستان عوامی محاذ اشتیاق چودھری ، ڈاکٹر جیمز چنن ، پنڈت بھگت لال ر دیگرمقررین نے امن کے عالمی دن کی مناسبت سے ”نسل پرستی ختم اور امن قائم کریں “ کے عنوان سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اشتیاق چودھری نے کہا کہ تاریخ میں نسل پرستی کا تصور یہ ملتا ہے کہ گوروں نے ظلم و تشدد کیا اور اس پر کچھ تحریکیں بھی چلیں۔ ڈاکٹر مارٹن لوتھر نے امریکہ جسے معاشرے میں نسلی امتیاز کے خلاف مساوات کی تحریک چلائی۔ ساﺅتھ افریقہ میں نیلسن منڈیلا کانام نمایاں ہے۔