لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ قسطوں میں کسی کو معافی مانگتے پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔ معذرت کے جملے میں ” ا گر“نظام انصاف پر سوالیہ نشان ہے۔ سےد حسن مرتضیٰ نے کہا کہ آخر خان کیلئے ہی انصاف کا الگ معیار کیوں؟۔انہوں نے کہا کہ خاتون جج کے پاس ذاتی طور پر پیش ہو کر معذرت کرنے کی پیشکش سیاسی حربہ ہے۔ فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ در تاریخ سمجھ سے بالا تر ہے۔ نیازی کی آمرانہ روش کے باعث ملک معاشی و سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔