لاہور( خصوصی نامہ نگار ) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری نے عوام کے ہوش اڑا دئیے، پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی کی پالیسیوں کو تقویت دی، دونوں ایکسپوزہو گئیں۔
مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے، قوم فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ ملک میں مہنگائی کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے۔