لاہور( خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں سستا اور پاکستان میں مہنگا پٹرول حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے۔ نااہل حکمرانوں کے ٹولے نے چند ماہ میں 7 بار پٹرول بم گرا کر عوام کا معاشی قتل کیا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کررکھا ہے جس سے عام آدمی کیلئے گھر کا چولہا چلانے مشکل ہوگا ہے۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جماعت اسلامی لاہور کے عہدیداران و ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔