علی ظفر فاو¿نڈیشن سیلاب سے متاثرہ کیلئے 100خیموں پر مشتمل بستی قائم کردی

Sep 23, 2022


لاہور(نیوز رپورٹر)علی ظفر فاو¿نڈیشن سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی مدد میں پیش پیش، میر پور خاص میں خیمہ بستی قائم کردی۔ 100 خیموں پر مشتمل بستی میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچار 100 خاندانوں کو رہائش اور راشن فراہم کیا جارہا ہے۔ معروف گلوکار علی ظفر کی فلاحی تنظیم علی ظفر فاو¿نڈیشن سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی مدد اور انہیں اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرکے روزمرہ زندگی کی جانب راغب کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ علی ظفر فاو¿نڈیشن کی ٹیم کے والنٹئیرز سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سیلاب سے متاثرہ اندرونی سندھ کے علاقوں میں موجود ہے اور سیلاب متاثرین کو راشن بیگ، بچوں اور بڑوں کے کپڑے،ضروریات زندگی کا سامان، ادویات سمیت دیگر ضروری اشیاءفراہم کر رہی ہے۔ علی ظفر فاو¿نڈیشن کی سربراہ خدیجہ امجد نے بتایا کہ علی ظفر فاو¿نڈیشن اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کی مدد کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے جو آئندہ ہفتوں اورمہینوں میں بھی جاری رہیں گے۔

مزیدخبریں