شہباز شریف فرانسیسی صدر ملاقات مسلمانوں کے جذبات پر حملہ:اشرف جلالی


لاہور( خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملعون فرانسیسی صدر سے ملاقات اور اظہارِ محبت کر کے اسلام، آئین پاکستان اور اپنے حلف کی شدید خلاف ورزی کی ہے۔ فرانسیسی صدر کی گستاخانہ جسارتوں کے باوجود شہباز شریف کی اس سے ملاقات اور خوش گپیاں بہت بڑا المیہ ہے۔ خاتم الانبیاءحضرت محمد مصطفی کے معاذاللہ گستاخانہ خاکوں کو ٹرانسپورٹ اور پبلک مقامات پر لگوانے والے فرانسیسی صدر مائیکرون نے بڑے پیمانے پر مبینہ توہین رسالت سے کروڑوں مسلمانوں کے مقدس جذبات پر حملہ کیا ہے۔

 فرانس کے ملعون صدر پر دہشت گردی کی ہر تعریف سچی آتی ہے اور اس نے سب سے بڑی دہشتگردی کا ارتکاب کیا ہے۔ اس نے آزادی اظہار کی آڑ میں توہین رسالت کر کے تمام مسلم ممالک کے خلاف اعلانِ جنگ کیا ہے۔ اس نے اس جرم عظیم کی نہ تو معافی مانگی ہے اور نہ ہی اسے معاف کیا جا سکتا ہے۔ مسلم حکمرانوں کے فرائض میں سے ایک فریضہ یہ ہے کہ وہ نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفی کی ناموس پر پہرا دیں اور گستاخوں سے انتقام لیں۔ بدقسمتی سے پاکستان میں آنے جانے والے حکمران مغرب نوازی میں اایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ یہ خسارا ہی خسارا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...