لاہور (سپورٹس رپورٹر)گلشن راوی فٹ بال کلب کے زیراہتما م ”گلشن راوی فٹ بال کپ“ فیم فٹبال کلب نے جیت لیا۔ لاہور کی ٹاپ ٹیمز پر مشتمل ایونٹ کا فائنل پنجاب سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں فیم فٹ بال کلب اپنی حریف جلو ایف سی پر حاوی رہی۔ فیم فٹ بال کلب نے اپنی بہترین حکمت عملی کی بدولت جلو فٹ بال کلب کو صفر کے مقابلے تین گولز سے شکست دی۔ فائنل معرکے میں محمد عباس نے دوگول کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں قلیدی کردار ادا کیا جبکہ عمید نے ایک گول کرکے فیم کی برتری کو مزید مستحکم کیا۔ فائنل کے موقع پر صدر فیم فٹ بال کلب ضیائ عارف ڈوگر کا کہنا تھا کہ کھلاڑی فائنل جیت کو بہت پرجوش ہیں۔ پوری ٹیم نے گلشن راوی کپ کے لئے بھرپور تیاری کی تھی جس کا نتیجہ انہیں فتح کی صورت میں مل گیا۔ جلو فٹ بال کلب کے سرپرست میاں عباس کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے فائنل میں ان کی ٹیم آف کلر نظر آئی لیکن پورے ایونٹ میں ان کی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی۔
انہوں نے فیم فٹ بال کلب کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے اور فائنل جیتنے پر مبارکباد دی۔