بابر اعظم نے کئی ریکارڈ بنا دیئے، تمام کپتانوں کو پیچھے چھوڑ دیا، 8ہزار رنز


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) رنز مشین بابر اعظم بطور کپتان 10 سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔انگلینڈ کےخلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بابر اعظم نے ناقابل شکست 110 رنز کی اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 11 چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔اس سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم بطور کپتان 10 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔بابر نے بطور کپتان 84 اننگز میں 10 سنچریاں اسکور کیں جبکہ انضمام الحق نے 189 اننگز میں 9 سنچریاں اسکور کی تھیں۔مصباح الحق 189 اننگز میں 8 سنچریاں، عمران خان نے 186 اننگز میں 6 اور اظہر علی اور جاوید میانداد نے بطور کپتان پانچ، پانچ سنچریاں اسکور کی تھیں۔علاوہ ازیں بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی بن گئے۔میچ میں کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹی 20 کیریئر میں 8 ہزار رنز بنالئے، اس طرح وہ کرس گیل کے بعد 218 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمدرضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں 200 سے زائد رنز کی اوپننگ شراکت کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

ای پیپر دی نیشن