فاسٹ باﺅلر تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں،روزانہ ورزش کررہے ہیں آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے سے باﺅلنگ بھی شروع کردینگے،باﺅلنگ کوچ قومی کرکٹ ٹیم 


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا کہ شاہین آفرید ی ورلڈ کپ کا حصہ ہوں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے لکھا کہ ’شاہین شاہ آفریدی تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر جم اور جسمانی ورزش کررہے ہیں آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے سے وہ بولنگ بھی شروع کردیں گے۔شاہین آفریدی مضبوط لڑکا ہے اور کم بیک کرے گا اور ورلڈ کپ سکواڈ کا بھی حصہ ہوگا۔شاہین آفریدی انجری کا شکار ہیں اور بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔گزشتہ دنوں فاسٹ بولر نے اپنی ایکسرسائز کرتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن