ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے 325 کیمرے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کےساتھ منسلک 


لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اشتراک سے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے 325 کیمرے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ساتھ منسلک کر دئےے گئے ہےں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیفٹی اینڈ سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے کیمروں کو سیف سٹیز سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کی تقریب پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر قربان لائن میں منعقد ہوئی ۔

جس میں چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیزا تھارٹی ڈی آئی جی محمد کامران خان اور مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی مرزا نصیر عنایت ، جنرل منیجر آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ ودیگر افسران نے شرکت کی۔ پہلے فیز میں فیڈر بسوں کے روٹس پر لگے 300 کیمرے سیف سٹیز مانیٹرنگ سسٹم کیساتھ منسلک کیے گئے تھے جبکہ اب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے فیز 2 میں 325 کیمرے سیف سٹیز اتھارٹی کے ساتھ منسلک بھی کر دئےے گئے ہےں۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ڈی آئی جی محمد کامران خان نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تفتیش کیلئے کیمروں کی فوٹیج دستیاب ہوگی جس سے انکی بھرپور معاونت ہوسکے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن