فےروزوالہ: جعلی کھاد تےار کرنےوالی فےکٹری پکڑ ی گئی ،مالک ،منیجر سمےت 12افراد گرفتار


فےروزوالہ( نامہ نگار) اسسٹنٹ ڈائرےکٹر و اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹےلائزر تحصےل فےروزوالہ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے ٹےم کے ہمراہ سگےاں پل کے قرےب چھاپہ مار کر جعلی کھاد تےار کرنےوالی فےکٹری پکڑ لی ۔فےکٹری کے مالک اور منیجر سمےت 12افراد کو حراست مےں لے کر پولےس کے حوالے کر دےا۔ کروڑوں روپے مالےت کی مختلف برانڈز کی کھاد اور دےگر آلات قبضہ مےں لے لےے فےکٹری کو سر بمہر کر دےا گےا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائرےکٹر زراعت ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے مےڈےا کو بتاےا کہ زمےنداروں کو ناقص کھاد کی فراہمی کے بارے مےں اطلاع موصول ہوئی جس پر انہوں نے خفےہ طور پر جعلی کھاد کی فےکٹرےوں کا سراغ لگانے کے لےے ٹےم تشکےل دی ۔

اس ضمن مےں اطلاع ملنے پر ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے محکمہ زراعت کی ٹےم اور پولےس کے علاوہ اےگرےکلچر آفےسر شےخ آفتاب حسےن اور سےد شعےب بخاری ، ٹےم آفےشنل رانا طاہر اقبال اور دےگر ارکان کے ہمراہ سگےاں موتی فوجی ( فےض پور) روڈ پر چھاپہ مار کر پاک اےگروجعلی کھاد تےار کرنے والی فےکٹری پکڑ لی ۔

ای پیپر دی نیشن