اےنٹی وہےکلز لفٹنگ عملے کی عیاشیاں، برآمد ہونےوالی گاڑی خود استعمال کرنا شروع کردی 


لاہور(نامہ نگار) اےنٹی وہےکلز لفٹنگ سٹاف کے انسپکٹر نے چوری شدہ برآمد ہونے والی گاڑی اصل مالک کے سپرد کرنے کی بجائے خود استعمال کرنا شروع کردی ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور حسنین حیدر نے اےنٹی وہےکلز لفٹنگ سٹاف انسپکٹر اور محرر کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات جاری کئے ہےں ۔معاملہ علم مےں آے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور حسنین حیدر نے اے وی ایل ایس کے انسپکٹر شکیل احمد اور محرر پرویزکو معطل کرکے انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ۔

کئے ہےں ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسنین حیدر نے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاو¿ن کو واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔انویسٹی گیشن پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن