با آسانی ڈرائیورنگ لائسنس کی فراہمی اولین ترجیح ہے، آئی جی 

Sep 23, 2022


لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے مناواں ٹرےفک پولےس لائنز مےں سی ٹی پی ایل سمارٹ7/ 24 سنٹر کا افتتاح کردیا ہے۔آئی جی فیصل شاہکار نے کہاہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کروانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی باآسانی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں مناواں لائنز میں سی ٹی پی ایل سمارٹ7/ 24 لائسنسنگ سنٹرکا قیام شہریوں کیلئے خصوصی سہولت کا باعث بنے گا۔ جہاں شہری ہفتے کے ساتوں روز چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت خدمات حاصل کرسکیں گے۔ شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس اجراءکا عمل مزید آسان بنایا جائے اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے شہریوں کولائسنس سمیت دیگر خدمات کی فراہمی کا سلسلہ مکمل شفافیت کے ساتھ جار ی رکھا جائے۔ بزرگ اور خواتین شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سروسز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں۔


 اور لاہور میں ٹریفک مینجمنٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے سیف سٹی کیمروں کے ساتھ کوارڈی نیشن کو مزید موثر بنایا جائے۔


 تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں چوبیس گھنٹے سات دن شہریوں کو بلا ناغہ لائسنس سے متعلقہ سہولیات فراہم کرنے والا پہلا سنٹر قائم ہوگیا جہاں لاہوریوں کو ہفتے کے ساتوں دن ڈرائیونگ لائسنس سروسز دستیاب ہوں گی۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر اور سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے آئی جی پنجاب کو سمارٹ لائسنسنگ سنٹر کی ورکنگ بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سمارٹ لائسنسنگ سنٹر میں فریش، انٹرنیشنل، لرنر پرمٹ، ڈپلیکیٹ، تجدید یا لائسنس کی تصدیق جیسی سہولیات میسر ہونگی جسے شہری کیومیٹک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مکمل شفاف انداز میں حاصل کرسکیں گے۔

مزیدخبریں