بہبود آبادی :پتلی تماشے کے نام سے تفریحی ، آگاہی پروگرام کا آغاز 


لاہور (لیڈی رپورٹر)محکمہ بہبود آبادی،حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر میں رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے تعاون سے مرحلہ وار ولیج تھیٹر، پتلی تماشے کے نام سے تفریحی اور آگاہی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ اور پنڈی گھیپ میں خاندانی منصوبہ بندی کے موضوع پر اس پتلی تماشے کا خوبصورت آغاز ہوا۔ پروگرام کے ذریعے عوام الناس کو نہ صرف تفریح کا موقع فراہم کیا گیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ محکمہ بہبود آبادی کے اغراض و مقاصد پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اس کے علاوہ پروگرام میں صحت مند اور خوشحال گھرانے کیلئے ماں بچے کی صحت پر بھرپور توجہ دینے کے عنوان سے مختلف خاکے پیش کئے گئے۔تھیٹرمیں طلباوطالبات،والدین،اساتذہ اور مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تھیٹر کے ذریعے خاندانی منصوبہ بندی اور خوشحال گھرانے کے موضوع کو دلچسپ انداز میں پیش کیا۔

 کر کے ناظرین میں تفریحی انداز میں آگاہی پیدا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن