خانےوال (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جلیل عمران خان غلزئی نے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام‘ دکھی انسانیت کی خدمت اورشہرےوں کے مسائل کا حل میرا مشن ہے“ ٹارگٹ افنڈرز(TOs) کے خلاف منعظم کاروائیاں کریں‘ رابری کے گینگز کو گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس کے کمےٹی روم مےں پولےس افسران کے ساتھ کرائم مےٹنگ کے دوران کےا ۔ ڈی پی او نے کہاکہ اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کیلئے م¶ثر کاروائیاں کریں۔انہو ںنے زیرتفتیش مقدمات کو جلد میرٹ پر یکسو کرکے چالان عدالتوں میں بھجوانے بارے سخت احکامات کرتے ہوئے کہاکہ مقدمات کے فوری اندراج کو یقینی بنائیںمویشی چوری کو روکنے کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے ۔