طلباءوطالبات کا اعزاز

Sep 23, 2022

 طلباءوطالبات کا اعزاز
 طلباءوطالبات کا اعزاز
 طلباءوطالبات کا اعزاز


ملتان (نیوز رپورٹر) نویں جماعت کے سالانہ امتحان میں طالبہ آمنہ بی بی نے 505 میں سے 489 نمبر لے کر سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ آمنہ بی بی نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاو¿ں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر قرار دیا ہے۔
 کہروڑپکا (خبر نگار)لارل ہوم ہائی سکول کی طالبہ بشریٰ شوکت نے نویں کے امتحان میں 505 میں سے 496 نمبر حاصل کر کے تحصیل کہروڑپکا اور تحصیل لودھراں میں پہلی جبکہ مجموعی طور پر ضلع میں دوسری پوزیشن حاصل کی ‘ کامیابی کو والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر قرار دیا۔ 
دوکوٹہ(نامہ نگار) الرحیم پبلک سکول اڈا پکی کوٹھی کی ہونہار طالبہ فاقیہ رباب نے 408/505 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔
بورےوالا(نامہ نگار) ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلمنٹری سکول 453/ای بی محمد ارشد جاوید کی صاحبزادی، ڈویڑنل پبلک سکول کی طالبہ سالکہ ارشد نے ملتان بورڈ کے زیر اہتمام نہم کے امتحان میں505 سے 495 نمبر حاصل کر کے سکول میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔
شجاع آباد (نامہ نگار)علامہ اقبال ہائر سیکنڈری سکول کے طالب علم احمد رضا نے 500/505 نمبر حاصل کر کے ملتان بورڈ میں نمایاں جب کہ تحصیل بھر میں اول پوزیشن طالب علم علی حسنین نے 497/505 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی طالبہ مناحل نے 496/505 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
 جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) ملتان بورڈ کے تحت جماعت نہم امتحان 2022 میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چک نمبر 135 دس آر قدیم کے ہونہار طالب علم محمد اسد اقبال نے 479/505 نمبرز لیکر ٹھٹھہ صادق آباد کے تمام سرکاری بوائز سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی،جس پر رانا محمد شبیر نمبردار، مسعود احمد نظامی، فریاد اختر چوہدری، ملک فیض بخش بھٹی، چوہدری ساجد علی نے پھولوں کے ہار پہنا ئے ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا

مزیدخبریں