راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے کیمسٹوں کے قانونی پرافٹ کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے کیمسٹوں کو درپیش مسائل حل کرنے کا اعلان کیا ہے چیف ایگزیکٹیو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی عاصم رؤف کے ساتھ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین زاہد بختاوری کی قیادت میں سراج الدین۔ ارشد اعوان۔چوہدری عمران رشید قیصر مسعود۔ نجیب اللہ خان۔میاں طارق سعید۔عثمان حفیظ ذکریا قریشی۔اشفاق سرور شیخ عبدالجبار۔ پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ زاہد بختاوری کا کہنا تھا کہ
اکیمسٹوں کے قانونی پرافٹ مارجن کو برقرار رکھنے کے فیصلہ خوش آئند ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ادویات آن لائن خرید و فروخت غیر قانونی قرار دینے اور کیمسٹ پرافٹ مارجن 25 فیصد کیا جائے، چیف ایگزیکٹیو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ادویات پر کیمسٹوں15 فیصد کے قانونی پرافٹ مارجن کو برقرار ر کھا جائیگا اور کیمسٹ برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی واضح یقین دہانی کرائی چیف ایگزیکٹو عاصم روف نے کیمسٹوں کی کارکردگی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کے موقف کو درست تسلیم کیا اور کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں 15 فیصد پرافٹ مارجن پر کسی بھی کیمسٹ کا کاروبار جاری رکھنا مشکل ہے اور ادویات کی آن لائن خرید فروخت کی ڈرگ ایکٹ میں غیر قانونی ہے اور اس طرح کی خرید و فروخت پر ادویات کی کوالٹی کو کیسے کنٹرول ہو سکتیں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی محکمہ صحت کا اعلی سطحی اجلاس جس میں تمام صوبوں کشمیر اور گلگت بلتستان کے اعلی حکام جس شریک ہونگے کیمسٹوں کو درپیش تمام مسائل اور اپنی شکایات کے متعلق ڈریپ کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ اعلی سطحی اجلاس میں کیمسٹوں کو درپیش مسائل اور معاملات پر واضح پالیسی وضع کی جاسکے ۔زاہد بختاروی نے چیف ایگزیکٹو عاصم روف سے کو مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا موجودہ سخت مالی حالات میں کسی بھی کیمسٹ کا 70 سالہ پرافٹ مارجن پر اپنا کاروبار چلانا مشکل ہو چکا ہے لہذا کیمسٹ کا پرافٹ مارجن کم از کم 25 فیصد ہونا چاہیے۔ ادویات