اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )بری امام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں آرٹس ایکسپو کا انعقاد ہوا۔ مہمان ِ خصوصی چیف ایگزیکٹو راولپنڈی لاءکالج، جناح انسٹی ٹیوٹ، راحت مسعود قدوسی تھے۔ کالج کے چیف ایگزیکٹوڈاکٹرریاض جنجوعہ، پرنسپل ڈاکٹر ظہیرعباسی نے ایکسپو کاافتتاح کیا،راحت قدوسی نے کہا کہ نوجوان ڈاکٹرز اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان کی خدمت کریں گے اور نوجوان نسل سے ہمیں امیدیں ہیں کہ وہ عملی زندگی میں دیانت داری سے محنت کرکے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
انہوں نے آرٹس کی نمائش میں حصہ لینے والے طلبہ کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں طلباءو طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں، بری امام میڈیکل ڈینٹل کالج کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ریاض جنجوعہ نے کالج کے طلباﺅطالبات کی سیلاب زدگان کی امداد کاذکرکرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور کالج کی کارکردگی کا تفصیلاً ذکر کیا۔کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹرظہیرعباسی نے آرٹ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کا اعلان کیا،تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی پیرزادہ راحت مسعود قدوسی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں میڈلز تقسیم کیے۔
ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کی صلاحیتیں نکھارتی ہیں، راحت قدوسی
Sep 23, 2022