اسلام آباد(وقائع نگار) چیئرمین سی ڈی اے کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس نے اسلام آباد کے علاقے نیو بلیو ایریا میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے واٹر سپلائی نیٹ ورک کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں بالخصوص تاجر برادری کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں۔تفصیلات کے مطابق شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے نیو بلیو ایریا میں واٹر سپلائی نیٹ ورک کے لئے 55 ملین روپے کا بجٹ بھی مختص کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں جلد ہی ٹینڈرز اخبارات میں شائع کردئیے جائیں گے۔
جس پر ٹینڈر پراسس کا عمل مکمل ہوتے ہی کام شروع کردیا جائے گا۔