اسلام آباد(نا مہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام24ستمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقد ہونیوالی ختم نبوت ودفاع پاکستان کی تیاری کے سلسلے میں کنونشن اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ اسلام آباد مولانا محمدطیب فاروقی، امیر اسلام آباد مولانا ڈاکٹر مفتی عبدالرشید، امیر راولپنڈی شیخ الحدیث مولانا قاضی مشتاق احمد، مولانا فقیراللہ اختر، قاری عبدالوحیدقاسمی، مولانا قاضی ہارون الرشید، مولانا آدم خان، قاری محمداسماعیل، مفتی خالد میر، مولانا محمدطارق معاویہ، خالد مبین، مولامحمدشرافت نے کہا کہ ا ہل حق منکرین ختم نبوت کا تعاقب کرتے رہیں گے۔ مقررین نے کہا کہ قادیانی اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ مسلمان ختم نبوت اور ناموس رسالت کی پاسبانی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے دنیا کی کوئی طاقت قانون ناموس رسالت کو ختم نہیں کر سکتی۔ قادیانی لابی کی اسلام دشمن سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت قادیانیوں کو شعائر اسلام استعمال کرنے سے روکے اور امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ تحفظ ختم نبوت کے لئے جدوجہد کرنا ایمان کا تقاضا ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت کا اجتماعی فریضہ ہے۔ پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلانے کے لئے مولانا سید یوسف بنوری،مولانا مفتی محمود نے اہم کردار ادا کیا۔ علما نے کہا کہ موجودہ دور میں ختم نبوت کی کانفرنس کی اہمیت بڑھ گئی ہے کیونکہ ختم نبوت کے قوانین،تحفظ نامو س رسالت قانون کیخلاف اندرونی اور بیرونی طورپرسازشیں عروج پرہیں ان تما م سازشوں بے نقاب کرنا اتہائی اہم ہے اوریہ پوری امت کے اتحادو اتفاق سے ممکن ہے اورمجلس تحفظ ختم نبوت اتحاد امت کا پلیٹ فارم ہے،لیاقت باغ میں منعقد ہونیوالی کانفرنس پوری ملت اسلامیہ کی طرف سے ایک نمائندہ کانفرنس ہوگی جس سے اسلام دشمن قوتوں کو مشترکہ طورپر تحفظ ختم نبوت اور نامو س رسالت تحفظ کے لیے پیغام دیا جائے گااوریہ کانفرنس اتحاد امت کا عملی نمونہ ہوگی۔کانفرنس کو کامیاب بنانااور اسکی تیاری کرنا بہت ضروری ہے۔
عزیزالرحمن ثانی