عرفان صدیقی کی ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس پر استثنیٰ دینے کی مخالفت

Sep 23, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس پر استثنی دینے کی مخالفت کردی۔اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس کا استثنی دینا غیرمناسب فیصلہ ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے فیصلے کے خلاف ایوان میں آواز اٹھاں گا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ ٹیکس پر ارکان پارلیمنٹ سے کوئی امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے، یہ فیصلہ کسی اعتبار سے بھی درست نہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو عام آدمی کی طرح خوش دلی سے تمام محصولات ادا کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی پر یہ فیصلہ واپس لینے کے لیے دبائو ڈالیں گے۔
 عرفان صدیقی 

مزیدخبریں