اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے فصلوں کو ہو نے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے ،اب تک481ارب روپے کی فصلیں و اجناس تباہ ہوچکی ہیں جبکہ سب سے زیادہ نقصان کپاس کی فصل کا 239ارب41کروڑ 64لاکھ روپے کا ہوا ہے،وزارت نیشنل فوڈ سیکویرٹی اینڈ ریسرچ کی طرف سے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے فصلوں کو ہو نے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ تیار کی گئی ہے جس کے مطابق موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 481ارب روپے کی فصلیں اور اجناس تباہ ہوچکی ہیں جس سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب ،بارشوں کے باعث اربوں روپے کی فصلیں،فروٹ ،سبزیاں اور اجناس تباہ ہوئیں۔سیلاب کے باعث کپاس ،چاول ،مکئی ،دالوں ،آلو ،پیاز ،ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں نقصان پہنچا جب کہ گنے، گندم ، مرچ ،تمباکو ،سیب ،انگور ،لہسن، فروٹ ،تیل کی بیج ،انار ،جوار ،باجرہ ،خربوزے کی فصل کو بھی نقصان پہنچا۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث اب تک 239ارب41کروڑ 64لاکھ روپے کی کپاس تباہ ہوچکی ہے جب کہ 70ارب 89کروڑ 44لاکھ روپے کی چاول کی فصل تباہ ہوئی۔دستاویزات کے مطابق 31ارب 91کروڑ 46لاکھ روپے کی پیاز کی فصل، 23ارب 78کروڑ 70لاکھ روپے کی کھجور کی فصل، 12ارب 56کروڑ 56لاکھ روپے کے انار کی فصل، 13ارب 59کروڑ 60لاکھ روپے کا ٹماٹر تباہ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث 20ارب 56کروڑ 26لاکھ روپے کی گنے کی فصل،15ارب 45کروڑ 50لاکھ روپے کی مرچ، 8ارب 8کروڑ 50لاکھ روپے کی سبزیاں تباہ ہوئی جب کہ ایک ارب ایک کروڑ 51لاکھ روپے کی دال مونگ تباہ ہوئی اور 75کروڑ 51لاکھ روپے کی دال ماش، اسی طرح 43کروڑ 7لاکھ روپے کی دال موٹھ کو نقصان پہنچا۔
بتدائی رپورٹ تیار
پاکستان میں سیلاب سے فصلوں کو ہو نیوالے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ تیار
Sep 23, 2022