اسلام آباد(وقائع نگار)سینئر سول جج محمد بشیر کی عدالت نے چھاپے کے دوران پولیس قبضہ میں لی گئی سینیٹر سیف اللہ نیازی کی اشیاء وا پس دینے کاحکم دیدیا۔گذشتہ روز سپرداری کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران بیرسٹر عبداللہ بابراعوان عدالت پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیاکہ سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپے لے دوران ان کی اور ان کے گھر والوں کی اشیاء قبضے میں لی گئیں،کئی دن گزرنے کے باوجو پولیس کچھ بھی بر آمد نہ کرسکی، اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر اشیا قبضے میں رکھیں، استدعا ہے کہ اشیاء واپسی کا حکم دیاجائے،دلائل سننے کے بعد عدالت نے سینیٹر سیف اللہ نیازی اور دیگر کے موبائل فون اور قبضے میں لیا گیا سامان واپس کرنے کا حکم سنادیا۔
اشیاء واپس
عدالت کا پولیس قبضہ میں لی گئی سینیٹر سیف اللہ نیازی کی اشیاء وا پس دینے کاحکم
Sep 23, 2022