اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124A اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنچ کردی۔بیرسٹر ابوذر سلمان خان نیازی کے ذریعے دائر درخواست میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اور چیف سیکریٹری کو فریق بنایا گیااورقانونی قرار دینے کی استدعاکرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ بغاوت کی دفعہ 124A اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کے لیے استعمال کی جارہی ہے،بغاوت کی دفعہ 124A آئین پاکستان میں دیے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے،تنقید اور اظہار رائے کو دبانے کے لیے بغاوت کے مقدمات کا سہارا لیا جاتا ہے،درخواست میں بغاوت کے مقدمات کا اندراج روکنے اور بغاوت مقدمات پر حکم امتناع جاری کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
چیلنج
پی ٹی آئی نے بغاوت کی دفعہ 124A عدالت میں چیلنج کردی
Sep 23, 2022