جے یوپی ٹرانس جینڈرایکٹ کے خلاف آج ملک بھر میںیوم احتجاج منائے گی 

Sep 23, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اعلان کہا ہے کہ ٹرانسجینڈر بل کی آڑ میں ملک میں ہم جنس پرستی کو تحفظ دینے اور اس کو قانون بنانے کی جو کوشش کی جا رہی ہے یہ سراسر اسلامی تعلیمات سے 
بغاوت ہے۔جمعیت علماءپاکستان ٹرانس جینڈر جیسے انتہائی خطرناک اور غیر اسلامی قانون کی منظوری کے خلاف جمعہ23ستمبرکوملک بھر میںیوم احتجاج منائے گی پاکستان کے غیور عوام قرآن و سنت کے متصادم کسی قانون کو تسلیم نہیں کریں گے جو دستور پاکستان اور قرار داد مقاصد کی صریح نفی ہے لہذعلماءو خطباءاپنے خطبات میں اس غیر اسلامی بل کے خلاف عوام الناس کو آگاہ کریں اور اس کو روکنے کے لئے عملی اقدامت کرتے ہوئے مساجد میں مذکورہ قانون کے خلاف مذمتی قراردادمنظور کی جائیں اور عوام کو اس قانون کے مضمرات اوراس کے باعث معاشرے میں پھیلنے والی عریانی ،فحاشی اور بے حیائی کی تباہ کاریوں سے آگاہ کریں انہوں نے جمعیت علماءپاکستان کے تمام مرکزی ،صوبائی ،ضلعی اور تحصیل ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹرانس جینڈ قانون کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈر جیسے انتہائی خطرناک اور غیر اسلامی قانون کوقومی اسمبلی نے منظورکر کے معاشرتی بے راہ روی کی جوراہیں کھل دی ہیںاور پارلیمنٹ میں موجود بعض مذہبی جماعتیںبھی اس پر خاموشی اختیار کر کے اس گناہ میں برابر کی شریک ہوئی ہیں اور اپنی عاقبت خراب کررہی ہیں انہیں ٹھنڈے دل سے سوچنا چاہئے کہ خواجہ سراو¿ں کے حقیقی مسائل کو حل کرنے کی کون مخالفت کریگا لیکن اس کی آڑ میں ایسے قوانین بنانا جس سے ہم جنس پرستی، عریانی اور بدکاری کو فروغ ملے اس کی اسلام ہر گز اجازت نہیں دیتاانہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹرانس جینڈر جیسا صریح اسلام کے خلاف قانون لاکر اللہ کے غضب مزیدکو دعوت دے دی ہے ۔
صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر 

مزیدخبریں