ایم کیو ایم پاکستان کی رکن رابطہ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی کشورزہرہ کا 9سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت 


کراچی (نیوز رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکن رابطہ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی کشورزہرہ نے یوسی 28 کورنگی سیکٹر 50 میں 9سالہ معصوم بچی کیساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات کا رونما ہونا معاشرے کے لئے سوالیہ نشان ہے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں بچوں کیخلاف جنسی زیاد تی سمیت یا کسی قسم کی زیاد تی کیخلاف شعور بیدار کرنے کی مہم شروع کی جائے اس ضمن میں حکومت کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کو بھی آگے اکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔کشور زہرہ نے مزید کہا کہ اس دردناک واقعہ کے بعد علا قہ مکین سر اپا احتجاج ہیں ایم کیو ایم پاکستان وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کر تے ہیں کہ ملزم کو جلد از جلد گر فتار کر کے قرار واقعہ سزا دل وائی جا ئے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔دریں اثنا اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم پاکستان کورنگی ٹان کے ذمہ داران وکارکنان نے بچی کے گھر پہنچ کر متاثرہ فیملی سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اور جب تک مجرم کوگرفتار نہیں کیا جاتا ہم آپکو ہر ممکن تعاون کرینگے۔
ایم کیو ایم مذمت

ای پیپر دی نیشن