کراچی (نیوز رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ ڈینگی سمیت دیگر مضر صحت جراثیموں کے خاتمے کیلئے ڈی ایم سی ایسٹ اپنے طور پر ہر ممکن اقدامات بروئے کار لارہی ہے موٹرسائیکلوں کے بعد اب سوزوکی کی مدد سے بھی جراثیم کش ادویات کا چھڑکا¶ کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ حماد این ڈی خان ودیگر کے ہمراہ سوزوکی کی مدد سے جراثیم کش ادویات کے چھڑکا¶ کے آغاز کے دوران کیا.انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے پھیلا¶ کو روکنے کیلئے جراثیم کش ادویات کے چھڑکا¶ کے ساتھ ضروری ہے کہ ڈینگی ودیگر مضر صحت جراثیموں کے خاتمے کیلئے ان کی افزائش کو روکنے کیلئے بھی کردار ادا کیا جائے خاص طور پر ڈینگی کی افزائش صاف پانی میں ہوتی ہے لہذا صاف پانی جمع کرنے کے جو بھی ماخذ ہیں وہاں احتیاط کرنا ضروری ہے گھروں میں صاف پانی کا استعمال بہت زیادہ ہے لہذا گھروں میں صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھا جائے تاکہ ڈینگی سے بچا جاسکے انہوں نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ پارکوں میں صاف پانی کے جو بھی ماخذ موجود ہیں ان سے صاف پانی کے پھیلا¶ کو روکا جائے جن پارکوں میں پانی کے ٹینک موجود ہیں وہاں ٹینکوں کو کھلا نہ رہنے دیا جائے، احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ڈینگی کے مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ انفرادی طور پر بھی احتیاط برتی جائے.
رحمت اللہ شیخ
ڈینگی وملیریا سے بچا¶ کیلئے ضلع شرقی میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکا¶
Sep 23, 2022