سڑک کے دونوں اطراف پتھارے‘ ٹھیلے لگانے پر پابندی ہوگی‘ مرتضیٰ وہاب نے اینٹی اینکروچمنٹ سیل کو تجاوزات ہٹانے کا حکم دیدیا


کراچی (نیوز رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے ایم اے جناح روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اینٹی اینکروچمنٹ سیل کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی جانب سے ٹاسک دے دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ایم اے جناح روڈ کے دونوں اطراف پتھارے ٹھیلے لگانے پر پابندی ہوگی۔عمران راجپوت سینئر ڈائریکٹر اینکر وچمنٹ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے دس دن کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن