سندس فائونڈیشن نے کپس کالج حافظ آباد کیمپس میں  بلڈ ڈونر کیمپ لگایا 

Sep 23, 2022


حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) سندس فائونڈیشن کی جانب سے کپس کالج حافظ آباد کیمپس میں خون کا عطیہ دینے کے لیے کیمپ لگایا گیا۔ جس میں کالج کے پرنسپل، اساتذہ اور طلباء نے مجموعی طور پر 76 بوتلیں خون عطیہ کیں۔ کیمپ میں اساتذہ اور طلبہ کی خصوصی دلچسپی کو سندس فائونڈیشن کی ٹیم نے خوب سراہا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرنسپل ادارہ پروفیسر کاشف جلال بیگ کا کہنا تھا کہ انتقالِ خون کے ذریعے جہاں ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کیا جاسکتا ہے، وہیں انسانیت کی خدمت کے ساتھ دِل کی دھڑکنیں برقرار رکھنے میں بھی مدد فراہم کی جاسکتی ہے۔خون عطیہ کر کے تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کی جان بچائی جاسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خون عطیہ کرنے کے تین دن کے بعد جسم میں خون کی وہ کمی پوری ہوتی ہے جب کہ خون کے مکمل خلیات بننے میں تقریباً 56دن کا وقت لگ جاتا ہے جس کے بعد خون پورے جسم میں گردش کرنے لگتا ہے۔ سندس فائونڈیشن کے انچارج حسنین علی نے پرنسپل کپس کالج کیمپس حافظ آباد کیمپس کاشف جلال بیگ سٹاف اور طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 76 بوتلوں کے بیگ عطیہ ایک دن میں مہیا کرنا قابل ستائش امر ہے۔ دُکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے۔ خون کے یہ عطیات تھیلیسیمیا کے مریضوں کو نئی زندگی دینا ہے۔ 

مزیدخبریں