جوئیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری معراج خالد گجر نے کہا ہے کہ قوم کاپیسہ تقسیم اور کھایا پیا ہضم،عوام ڈاکوؤں کے گینگ کو واپس کٹہرے میں لانے کیلئے باہر نکلیں۔ پی ڈی ایم اپنے انجام کو جاپہنچی، قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا گیا، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ، شدید مہنگائی و اقتصادی بحران کی بدولت وزراء اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے۔