حافظ آباد :اساتذہ کے4 سال سے رُکے ہوئے بقایاجات جاری

Sep 23, 2022


حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)اساتذہ کے4 سال سے رُکے ہوئے بقایاجات جاری کر دیئے گئے۔ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی انتھک محنت اور کوشش سے 2019 سے باقی رقوم اساتذہ کو اکاؤنٹ آفس نے جاری کر دیں۔ جس پر ضلع بھر کے اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر اساتذہ راہنماؤں نے ڈسٹرکٹ اتھارٹی محکمہ تعلیم، اکاؤنٹ آفس اور ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع حافظ آباد کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن اساتذہ کی واحد نمائندہ جماعت ہے، جو بے لوث خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ چار سال سے ہمارے بقایاجات کیلئے کسی بھی اساتذہ تنظیم نے آواز بلند نہیں کی بلکہ مایوسی ہی پھیلائی۔ لیکن ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے بہت تھوڑے سے وقت میں اساتذہ کے ڈھیر سارے مسائل حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر کے اپنی اہمیت منوائی ہے۔ متحدہ محاز اساتذہ کے چیئرمین احسان اللہ باورا اور جنرل سیکرٹری زبیر احمد ہنجرا، غلام جعفر باجوہ نصیرالدین اور اقبال ہنجرا نے کہا کہ ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نوجوان اساتذہ کی خدمات بے لوث ہیں۔ ایسی قیادت ہی اساتذہ کے مسائل کو بہترین انداز میں حل کر سکتی ہے۔

مزیدخبریں