عمران خان کا معافی مانگنا موقع پرستی کی بد ترین مثال ہے: رضوان کھوکھر


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سابق یو سی وائس چیئر مین رضوان احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان کا عدالت میں معافی مانگنا  موقع پرستی کی بد ترین مثال ہے وہ بولتے پہلے اور سوچتے بعد میں ہیں اقتدار سے جدائی نے ان کی ذہنی حالت قابل رحم حد تک خراب کر دی ہے قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ کرنا ان کی ذاتی خواہش ہے جسے پورا کرنا حکومت کے لئے ضروری نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیاا نہوں نے کہا کہ عمران خان ہو ش و حواس سے بیگانے ہو کر قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے رہتے ہیں وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ریاست کے خلاف سول نا فرمانی کی جلسوں میں قومی اداروں عدلیہ اور سرکاری افسران کو للکارا اور ان کی توہین کی لیکن انہیں کبھی سزا نہ مل سکی جوباعث تعجب ہے ان کا کہنا تھا کہ عوام کامطالبہ ہے کہ عمران خان کو ان کی ریاست مخالف حرکتوں اور نفرت انگیز بیانیہ پر قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن