ٹنڈوآدم(نامہ نگار)چیئرمین آئل اینڈ گیس سوشل ڈولپمنٹ کمیٹی سانگھڑ و سینٹر ملک امام الدین شوقین کا حاجی روشن دین ہائیر سکینڈری اسکول ٹنڈوآدم کا تفصیلی دورہ کیا۔اسی دوران اسکول کے ایڈمنسٹر یٹر محمد سلیم نے ملک امام الدین شوقین کا اسکول کے تمام پرنسپل اور اسٹاف سے تعارف کروایا۔ حاجی روشن ہائیر سکینڈری اسکول کی کمپیوٹر لیب ، لائبریری ، آڈیٹوریم، سائنس لیب اور کلاسز کا دورہ کروایا۔ سینٹر ملک امام الدین شوقین نے کلاسز میں طلباء سے ان سے پڑھائی کے متعلق سوالات کئے اور اسکول میں طلباءکو دی جانے والی سہولتوں کو سراہا اسکول میں صفائی اور ڈسپلن کے معیار کو بھی سراہا اسکول کے ایڈمنسٹریٹر نے ملک امام الدین شوقین کو بتایا کہ طلباءکو کرکٹ، بیڈمنٹن ، باسکٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور ان کھیلوں کی نگرانی کے لئے اعلی تعلیم یافتہ اور کوالیفائیڈ ٹیچر مقرر ہے۔انہوں نے ایگزیکٹیو انجینئر ورکس غلام مجتبیٰ ڈھراج کے ہمراہ ٹنڈوآدم کے قدیم سرکاری تعلیمی درسگاہ ڈاکٹر ضیاء الدین پرائمری اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سینیٹر ملک امام الدین شوقین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت برسات کے دوران متاثر ہو نے والی تعلیمی عمارتوں کی جلد بحالی کیلئے کوشاں ہے تاکہ اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم کا زیادہ حرج نہ ہو۔ اسی دوران محکمہ ورکس کے ایگزیکٹیو انجینیر غلام مجتبیٰ ڈھراج نے کہا کہ سرکاری سروے کے مطابق صرف ضلع سانگھڑ میں تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا تقریباً دو سے ڈھائی ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے جنکی بحالی میں وقت لگے گا۔ اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس ممتاز ڈاہری، سماجی شخصیات سید اقبال علی، محمد سلیمان بادام، شہاب الدین سر۔ اور جاوید مصطفی و دیگر بھی موجود تھے۔