بھریاروڈ کے ریلیف کیمپ میں عاشق علی‘ گاو¿ں چھٹل ابڑو میں حرمت بی بی‘ گاو¿ں گنمبل شاہ میںفقیر مہرالدین سولنگی کا انتقال

Sep 23, 2022


پڈعیدن/لاڑکانہ/محراب پور/باندھی (نامہ نگار) پڈعیدن سمیت نواحی علاقوں میں گیسٹرو اور ملیریا پر کابو نہ پایا جا سکا،خاتون سمیت 4افراد جاںبحق ،درجنوں مبتلا ،اعلاج کی سہولیات کا فقدان،متاثرہ علاقوں میں میڈیکل ٹیمیں روانہ کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پڈعیدن سمیت نواحی علاقوں میں گیسٹرو اور ملیریا کے مرض پر کابو نہ پایا جا سکا، بھریاروڈ گرلز پرائمری اسکول کے ریلیف کیمپ میں گاو¿ں فتح محمد ڈوئنرو میں کے رہائشی 12 سالہ نوجوان عاشق علی ولد غلام حیدر ڈوئنرو صحت کی بنیادی سہولت نہ ملنے اور مچھروں کی بہتات کے باعث ملیریا میں مبتلا ہو کر جاںبحق ہو گیا۔ ورثاءنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں طرف کئی کئی فٹ برساتی و سیلابی پانی مسلسل کھڑا رہنے سے مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں اضافہ ہو گیا ہے جس لوگوں کی بڑی تعداد مختلف امراض میں مبتلا ہیں مگر حکومت کی جانب سے میڈیکل کی کوئی سہولت نہیں مل رہی ہے، جبکہ نواحی گاو¿ں چھٹل ابڑو میں 35 سالہ خاتون مسمات حرمت بی بی گیسٹرو میں مبتلا ہو گر جاںبحق ہو گئی ہے، نواحی گاو¿ں گنمبل شاہ میں 55 سالہ شخص فقیر مہرالدین سولنگی ملیریا میں مبتلا ہو کر جاںبحق ہو گیا ۔ ورثاءنے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سندھ پپبلک ہیلتھ و ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے کھڑا پانی نکال کر مچھر مار اسپرے کرایا جائے۔محراب پور سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاو¿ں نصیر تنیو میں 14 سالہ عبدالوہاب تنیو ملیریا کے باعث انتقال کر گیا۔ نوشہرو فیروز کے کوآرڈنیٹر محمد سلیم مغل کے مطابق ضلع نوشہرو فیروز میں ملیریا اور ڈائریا (اسہال) کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،طبی سہولیات کی عدم فراہمی اور برساتی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے وبائی امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔لاڑکانہ سے بیورورپورٹ محکمہ صحت نے لاڑکانہ ڈویژن میں 2022 کے دوران سامنے آنے والے ملیریا کیسز کے اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق لاڑکانہ ضلع میں سب سے زیادہ پازیٹو کیسز سامنے آئے ہیں، جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لاڑکانہ ڈویژن میں 2022 کے دوران 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد کے ملیریا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 30 ہزار 8 سو 13 کیسز پازیٹو آئے، لاڑکانہ ضلع میں 13 ہزار 6 سو 17 ملیریا پازیٹو کیسز سامنے آئے، ضلع شکارپور میں 4 ہزار 2 سو 57 ملیریا کیسز سامنے آئے، ضلع کندھ کوٹ کشمور میں 2 ہزار 1 سو 41 ملیریا کیسز سامنے آئے، ضلع جیکب آباد میں 3 ہزار 5 سو 66 ملیریا کیسز پازیٹو آئے اور ضلع قمبر شھدادکوٹ میں 7 ہزار 2 سو 32 ملیریا کیسز پازیٹو ہوئے، رپورٹ کے مطابق 2022 کے دوران لاڑکانہ ڈویڑن میں ملیریا کیسز کی سب سے بڑی تعداد لاڑکانہ ضلع میں رہی۔

مزیدخبریں