ڈیوٹی سے غیرحاضری پر ڈاکٹر  اور ایکسرے ٹیکنیشن معطل 

Sep 23, 2022


ملتان (نمائندہ نوائے وقت)فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برتنے پر کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر محمد فہد جمیل اور ایکسرے ٹیکنیشن تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی لیاقت علی معطل کردیا گیا ہے دونوں ملازمین کو ڈیوٹی سے بغیر اطلاع غیر حاضر ہونے پر پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کیا گیا ہے۔
 اس حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال کی ہدایات پر معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں